پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت، طورخم بارڈر پر بھاری توپ خانہ پہنچا دیا گیا

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت، طورخم بارڈر پر بھاری توپ خانہ پہنچا دیا گیا

پشاور: افغانستان سے در اندازی کے خطرے کے پیش پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی مزید نفری اور بھاری توپ خانہ پہنچا دیا گیا جبکہ ان علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ طورخم سرحد چوتھے روز بھی بند ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا اور ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی۔

آج بھی پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان کے بارڈر ایریا میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں دہشت گردوں نے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کی۔ جسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکام بنا دیا۔ پاک فضائیہ کے حملوں سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں میں ملک کے چاروں صوبوں میں ہونیوالے واقعات میں 100 سے افراد شہید ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ملک میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں پاک فوج نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے کیمپوں کو تباہ کر دیا تھا۔ جماعت لاحرار نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں