ہٹلر کا فون دو لاکھ 43 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا

ہٹلر کا فون دو لاکھ 43 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا

واشنگٹن: جرمنی کے سابق رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا اسے امریکہ میں دو لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر میں خرید لیا گیا۔ فون خریدنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ میں اس فون کی بولی لگائی گئی۔ منتظمین نے ابتدائی بولی ایک لاکھ امریکی ڈالر رکھی تھی۔

لال رنگ کے اس فون پر جرمن رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔ سوویت فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون تحفے میں دیا تھا۔

الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشن نامی نیلام گھر نے اس فون کو فروخت کیا۔ نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس کا کہنا ہے کہ یہ فون وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم جاری کیا کرتے تھے۔ اس فون نے جنگ کے دوران بہت سے افراد کی جانیں لیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں