افغانستان، طالبان کے گرنیڈ حملے میں 10 عام شہری جاں بحق

افغانستان، طالبان کے گرنیڈ حملے میں 10 عام شہری جاں بحق

کابل: افغانستان میں گرنیڈ حملے میں دس عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ لغمان کے ضلع بدخشاں میں طالبان نے دو گرنیڈ حملے کئے جس کے نتیجے میں دس عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی طالبانوں کی جانب سے کیئے گئے حملوں میں متعدد معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں