میں حقیقت میں دنیا کے بارے میں بہت کم جانتی ہوں:انجلینا جولی

میں حقیقت میں دنیا کے بارے میں بہت کم جانتی ہوں:انجلینا جولی

نیویارک:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوم متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کے مطابق وہ کمبوڈیا جانے سے پہلے دنیا کو بہت کم جانتی تھیں اور یہ کمبوڈیا تھا جس نے انہیں بیدار کیا اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پرئمیر اسی ملک میں کرنے کا فیصلہ کیا۔


انجلینا جولی پہلی دفعی یک فلم کی شوٹنگ کے لیے2001میں کمبوڈیا گئیں اور اپنا دل وہیں چھوڑ آئیں۔وہاں کے حالات اور غربت دیکھ کر انجلینا اتنی متاثر تھیں کہ انہوں نے وہاں کئی بچوں کو گود لیا ہے اور انجلینا کے سب سے بڑے لے پالک بیٹے کا تعلق بھی کمبوڈیا سے ہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انجلینا کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی دفعہ کمبوڈیا گئیں اور وہاں کے حالات دیکھے اور ساتھ تاریخ کا مطالعہ کیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ ”میں دنیا کے بارے میں بہت کم جانتی ہوں“۔

انجلینا کا مزید کہنا تھا کہ ”اس ملک نے مجھے بیدار کیا ہے میں اس ملک کو وہ کچھ واپس دینا چاہتی ہوں جو اس ملک نے مجھے دیا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اس ملک کو وہ کچھ دے سکتی ہوں جو اس نے مجھے دیا ہے“۔