بالی ووڈ اداکارائیں جوگھناونے کاموں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں تک پہنچ گئیں

ممبئی : بالی ووڈکی فلمی دنا میں خوبصورتی اور معروف اداکارواں کے فلمی کردار تو پوری دنیا دیکھتی ہے مگر ان خوبصورت چہروں کے پیچھے بہت سے خوفناک چہرے چھپے ہیں جو نجانے کیا کیا کر گزرے ہیں جس کی پاداش میں انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔آج ہم آپ کو بولی وڈ کے معصوم چہروں کا وہ خوفناک سچ بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکارائیں جوگھناونے کاموں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں تک پہنچ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں خوبصورت اور معروف اداکارواں کے فلمی کردار تو پوری دنیا دیکھتی ہے مگر ان خوبصورت چہروں کے پیچھے بہت سے خوفناک چہرے چھپے ہیں جو نجانے کیا کیا کر گزرے ہیں جس کی پاداش میں انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔آج ہم آپ کو بولی وڈ کے معصوم چہروں کا وہ خوفناک سچ بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔


سونالی بیندرے

اداکارہ سونالی بیندرے کو 2001 میں ایک بڑے جرم کیلئے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی شہریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے پیلا ک±رتا زیب تن کر رکھا تھا جس پر ہندو مذہب سے متعلق کچھ الفاظ درج تھے ،ان کے اس جرم پر انہیں اور ان کے ڈریس ڈیزائنر دونوں کو پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ،بعد ازاں 12000 روپے کی ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا۔

ثناء خان

مشہور رئلیٹی شو ”بگ با س “ سیزن 6 کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی چلبلی اور خوبصورت اداکارہ ثناءخان بھی کسی سے کم نہیں۔ان کے بھولے چہرے کے پیچھے کئی ایسے راز چھپے ہیں جنہیں جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے۔ثناءخان اور ان کے بوائے فرینڈ ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

مونیکا بیدی

ماضی کی معروف اداکارہ مو نیکا بیدی ان تمام اداکاراو¿ں میں ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں جو جیل جا چکی ہیں،مونیکا کو بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم سے تعلق کی بناءپر جیل بھیجا گیا۔مونیکا ابو سلیم سے شادی کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر پولیس کو دھوکا دیتے ہوئے پرتگال جا رہی تھیں،وہ بھارتی پولیس کو چکمہ دینے میں تو ناکام ہو گئیں لیکن پرتگال میں پکڑی گئیں۔انہیں جعلی کاغذات پر سفر کرنے کے جرم میں 2 سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑی پھر انہیں بھارت بھیج دیا گیا۔

ممتا کلکرنی

ماضی کی ایک اور مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر’ وکی گوسوامی’ کو کینیا میں ڈرگز ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مدھو بالا

بالی ووڈ انڈسٹری کی لیجنڈ داکارہ مدھو بالا کا نام اس فہرست میں دیکھ کر یقیناً آپ حیرن رہ گئے ہوں گے،لیکن یہ سچ ہے کہ انہیں بھی ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی ہے۔انہیں 1957 میں پولیس نے مشہور ہدایت کار بی آر چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔مدھو بالا پر الزام تھا کہ انہوں نے چوپڑا کی فلم سائن کرکے ایڈوانس پے منٹ لے لی لیکن بعد میں فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔