میرے اور کرن کے درمیان کافی کچھ ہوا ہے جس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، کاجول

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی 25 سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق خبریں میڈیا پر آنے کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑ دی اور کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بہت کچھ ہوا جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں پہنچیں جہاں کرن جوہر سے دوستی ختم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان بھی نہیں ہوتا، میرے پاس بالی ووڈ کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن میرے اور کرن کے درمیان کافی کچھ ہوا ہے جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں فنکاروں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال فلم”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی جس پر کرن جوہر نے دکھ کا اظہار کیا تھا ۔