بین سٹوکس آئی پی ایل کے پہلے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

بین سٹوکس آئی پی ایل کے پہلے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

ممبئی : بین سٹوکس انڈین پریمیئر لیگ میں پہلے غیر ملکی مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔انڈین پریمیئر لیگ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو  پونے سپر جائنٹس نے 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔ برطانوی کرکٹر بین سٹوکس کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔ 

 بولی میں سب سے پہلے دہلی ڈئیر ڈیویلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم درنوں نے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے پر ہار مان لی جس کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ”اینٹری“ مارتے ہوئے انہیں ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔ بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس خریداری کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے پاس صرف 3 کروڑ روپے رہ گئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس طرح ان پیسوں کو استعمال کرتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو خریدتی ہے۔ بولی کے پہلے مرحلے میں برطانیہ ہی کے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز کو کسی نے نہیں خریدا تاہم برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کو کنگز الیون پنجاب نے 2 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا ہے۔