گاڑی کو نقصان پہنچانے والے اب بچ نہیں سکیں گے

گاڑی کو نقصان پہنچانے والے اب بچ نہیں سکیں گے

میونخ : اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی گاڑی کھڑی کر کے جاتے ہیں اور واپسی پر دیکھتے ہیں کہ گاڑی پو کوئی ڈنٹ ہوتا ہے یا اس کے ٹائروں کی ہوا غائب ہوتی ہے۔ مستقبل میں گاڑی کے مالکان اپنا سکون خراب کرنے والے ایسے تمام عناصر کو پکڑ سکیں گے۔

جرمنی کا ہیلا گروپ ایسے سمارٹ پینل پر کام کر رہا ہے جو گاڑی کے مالکان کو بتائیں گے کہ ان کی گاڑی کے ساتھ برا سلوک کب ہوا اور کرنے والا کون ہے۔ اس سمارٹ باڈی پینل میں پتری نما غلاف استعمال ہو گا جس میں لگے بجلی کے سینسر، خصوصی الگورتھم اور گاڑی پر پڑنے والے دباﺅ کی مدد سے یہ بتائیں گے کہ آپ کی گاڑی کو کس وقت چھیڑا گیا۔

ان سمارٹ باڈی پینل کو گاڑی میں لگے کیمروں اور جی پی ایس سسٹم سے بھی مربوط کیا جا سکتا ہے۔ جس سے مجرم کے خلاف تمام تصاویر او ویڈیو شہادتیں ریکارڈ کی جا سکیں گی۔ انشورنس کمپنی ڈنٹ الرٹ سسٹم کی بدولت گاڑی کو نقصان پہنچتے ہی اس کے بارے میں جان سکیں گی۔

مزید یہ کہ ثبوت دیکھ کر فیصلہ کر سکے گی کہ اس نقصان میں کار مالک کا کتنا ہاتھ ہے۔ رینٹ اے کار والے بھی کسی کے گاڑی واپس کرنے سے پہلے ہی جان جائیں گے کہ ان کی گاڑی کو کتنا نقضان ہوا ہے۔

اس سسٹم کے استعمال سے گاڑی کے ڈرائیور بھی چوکنا ہو کر گاڑی چلائیں گے۔ یہ سمارٹ باڈی پینل 2018ءمیں منظر عام پر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں