کرینہ کپور شوہر کی فلم کیلئے میدان میں آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے شوہر کی آئندہ فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘رنگون” سال 2017 کی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔

کرینہ کپور شوہر کی فلم کیلئے میدان میں آگئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے شوہر  سیف علی خان کی آئندہ فلم ”رنگون “ کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ‘رنگون” سال 2017 کی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت جذباتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کو ساجد پروڈیوس کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی فلم “ویرے دی ویڈنگ “کے حوالے سے کہا کہ ہم مئی میں فلم کی عکسبندی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا کہ اس کی کہانی 4 مختلف خواتین کی زندگیوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر کن ہو گی۔