گرینڈ سرچ آپریشن، خطر ناک اشتہاری سمیت 65 مشتبہ افراد گر فتار

گرینڈ سرچ آپریشن، خطر ناک اشتہاری سمیت 65 مشتبہ افراد گر فتار

میانوالی: میانوالی میں اہم مقامات پرگرینڈ سرچ آپریشن65 مشتبہ افراد سمیت خطر ناک اشتہاری سمیت 5دیگر مطلوب ملزمان بھی گر فتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگرکی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات اور تازہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل صدرملک واجد حسین کی سربراہی میں شاہراہ فضائیہ، چوک وتہ خیل،جنرل بس اسٹینڈسمیت نواحی علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوران سرچ آپریشن سمارٹ ویری فکیشن اینڈ الرٹ سسٹم اور بائیومیٹرک مشین کا استعمال کر کے افراد ، گاڑیوں دکانوں ، شاپس ، پلازوں اور ہوٹلوں کو سرچ کیا گیا، جس میں کرایہ داری ایکٹ ،مسافروں کی ہوٹلوں میں رجسٹریشن اور اسلحہ ناجائز و دیگر قوانین کے تحت تلاشی عمل میں لائی گئی۔

سرچ آپریش کے دوران 65 مشکوک افراد کو زیر حراست لیا گیا جنکی انٹیروگیشن جاری ہے۔ سرچ اپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد نثار اکبر، تھانہ صدر کی نفری ، ایلیٹ فورس ، کیوئیک رسپانس ، ڈوالفن فورس اور حساس ادروں کے اہلکار شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں