انتہائی جدید گائیڈڈ میزائل کے تجربات سے ایران نے تین روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

 انتہائی جدید گائیڈڈ میزائل کے تجربات سے ایران نے تین روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے فوجی مشقوں کے دوران متعدد جدید گائیڈڈ میزائل داغے ہیں۔

نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ان اسمارٹ اور ایڈوانسڈ میزائلوں کا تجربہ ان تین روزہ فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا جو آج پیر کے روز سے شروع ہوئی ہیں۔ ایرانی میڈیا میں ٹرکوں سے مختلف راکٹ چھوڑنے کی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے سربراہ جنرل محمد پاک پور نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ فجر تین، فجر چار اور فجر پانچ کے علاوہ ایک اور راکٹ کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔

مصنف کے بارے میں