پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے پاکسستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں ہم نے ایک سمت میں چلنے پر اتفاق کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہونے پر بھی اتفاق ہوا ہے،ملاقات کے بعدمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دہشتگردوں کی فہرست پاکستان کو دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشتگردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی فہرست دفتر خارجہ کو نہیں دی گئی مشیر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر سے ملاقات میں سیکورٹی صورتحال اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا افغان سفیر نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے  ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔