عرفان خان کی فلم ”نو بیڈ آف روزز“ پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد

ممبئی : بنگلہ دیش نے اپنے ہی ملک کے مصنف پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”نو بیڈ آف روزز“ پر پابندی لگا دی، اس فلم میں معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان مرکزی کردار اداک اکر رہے ہیں ،فلم کی کہانی معروف بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے 27سالہ شادی کے بندھن کو نوعمر لڑکی سے شادی کرنے کے لئے توڑ دیا تھا ،عرفان خان کا فلم پر پابندی عائد ہونے پر حیرت کا اظہار۔

عرفان خان کی فلم ”نو بیڈ آف روزز“ پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد

ممبئی : بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے ہی ملک کے مصنف پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”نو بیڈ آف روزز“ کی نمائش پر پابندی لگا دی، اس فلم میں معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ،فلم کی کہانی معروف بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے 27سالہ شادی کے بندھن کو نوعمر لڑکی سے شادی کرنے کے لئے توڑ دیا تھا ،عرفان خان کا فلم پر پابندی عائد ہونے پر حیرت کا اظہار۔

بنگلہ دیشی فلم ساز مصطفی سرور فاروقی اور عرفان خان کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”نو بیڈ آف روزز “ پر بنگلہ دیشی سینماو¿ں میں پابندی پر مصطفی سرور فاروقی کا کہنا ہے کہ کسی نے حکومت کے کان بھرے ہیں ،اس فلم کا ہمایوں احمد سے کوئی تعلق نہیں۔
بنگلہ دیشی حکومت کے فیصلے پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومت کے اس فیصلے پر بڑی حیرانگی ہوئی ہے ،یہ ایک عام سی انسانی کہانی ہے ،جو عورت اور مرد کے درمیان تعلق کی عکاسی کرتی ہے ،اگر اسے نمائش کی اجازت دے دی جاتی تو اس سے معاشرے کو کیا نقصان ہونا تھا ؟۔