ابرار الحق کو امریکہ میں غلط ویزے پر کنسرٹ کرنا مہنگا پڑگیا

لاہور: مایہ ناز پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کا نام امریکی ویزہ کی ’بلیک لسٹ‘ میں ڈال دیا گیا جس کے بعد وہ امریکہ کے سفر پر اس وقت تک روانہ نہیں ہو سکتے جب تک ان کا نام سے خارج نہ کر جائے۔

نجی اخبار کے مطابق ان کا نام غلط ویزہ کیٹیگری پر امریکی شہروں میں کانسرٹس کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کانسرٹس سے ہونے والی آمدنی پرٹیکس بھی نہیں دیا گیا جس کے بعد امریکہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ B1/B2ایک ایسی ویزہ کیٹیگری ہے جس میں آپ صرف سیر کرنے یا کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ کوئی گلوکار یا اداکار ہیں تو آپ کو PیاOویزہ لینا پڑتا ہے۔چونکہ ابرار الحق نے PیاOویزہ نہیں لیا اور Bکیٹیگری ویزہ پر پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف کانسرٹس کئے بلکہ ان سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بھی نہ دیا جس کی وجہ سے انہیں ’بلیک لسٹ‘کردیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ان کا نام اس لسٹ میں سے نکل جائے گا تو وہ دوبارہ امریکی سفر کرسکیں گے،ماضی میں کچھ فنکاروں پر اس طرح کی پابندی لگ چکی ہے جو کہ قانونی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہٹابھی دی گئی تھی۔