بے نظیر نے ثابت کیا کہ عورت ماں ہونے کیساتھ وزراعظم بھی ہو سکتی ہے:بلاول بھٹو

بے نظیر نے ثابت کیا کہ عورت ماں ہونے کیساتھ وزراعظم بھی ہو سکتی ہے:بلاول بھٹو
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto zardari پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے دکھا دیا کہ عورت ، ماں ہونے کے ساتھ ایک ملک کی وزیراعظم بھی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی اخبار 'دی گارڈین 'کے آرٹیکل میں اپنی والدہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔

برطانوی اخبار میں لکھے آرٹیکل میں بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کا موازنہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے کیا ، لکھتے ہیں میں اور میری بہنیں حیران ہیں 'جے سنڈا 'کو امید سے ہونے پر مثبت رویہ ملا جبکہ 28 برس قبل بینظیر بھٹو کو ماں بننے پر سراہا نہیں گیا۔

ضیاءالحق دور میں ایسے قوانین نافذ کیے گئے جن سے خواتین کے حقوق دب کر رہے گئے ، ایسے میں بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی ، پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف لڑنا بے نظیر بھٹو کی آخری جنگ تھی۔