چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، چین

 چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، چین

بیجنگ : چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔
ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مزاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ، صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے۔