وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں ملکی سلامتی ، معاشی صورت حال کےجائزے سمیت دس نکاتی ایجنڈے پرغور کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مختلف ملکوں سے تعاون کی یادداشتوں سمیت قومی امور سے متعلق ایجنڈے کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس کو دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات اور فنانشل ٹیررازم فورس کے بارے میں حکومت پاکستان کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لئے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں