مہندر سنگھ دھونی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے

جوہانسبرگ: بھارتی وکٹ کیپر مہندراسنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

جنوبی افریقہ سے مختصر ترین فارمیٹ کے پہلے میچ میں میزبان کھلاڑی ریزاہینڈرکس کا کیچ تھامتے ہی دھونی نے سری لنکن کمار سنگاکارا کا وکٹوں کے عقب میں سب سے زیادہ 133 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا. سنگاکارا نے یہ ریکارڈ 254 میچز میں قائم کیا تھا جبکہ دھونی  نے 134 واں شکار اپنے 275 ویں مقابلے میں کیا۔

اس فہرست میں دنیش کارتھک 123 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بعد پاکستانی کامران اکمل اور ویسٹ انڈین دنیش رامدین موجود ہیں۔