محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی کا زور کم ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔


آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔