ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

راولپنڈی:کرنسی سمگلنگ کیس سے شہرت پانیوالی ڈالر گرل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی آج بھی بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکیں جبکہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

جس کے بعد عدالت نے ایان علی کی آج کی تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔قبل ازیںکسٹمز عدالت کے جج شیراز کیانی نے سپر ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت آج تک ملتوی کی تھی جبکہ عدالت نے ملزمہ کے سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کو بھی آئندہ تاریخ پر لازمی پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔


یا درہے کہ ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی سمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔

سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی۔ای سی ایل میں نام نکالنے کے فوراََ بعد ایان علی دبئی روانہ ہوگئیں تھی اور اب وہ وہیں پر مقیم تھی جبکہ عدالت کے بار بار بلانے کے باوجود ڈالر گرل پیش نہیں ہورہی اور اس مرتبہ بھی بیماری کے باعث عدالت میں پیشی سے سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔