ادکارہ ثوبیہ خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

ادکارہ ثوبیہ خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور:سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ثوبیہ خان کا کہنا ہے کہ نیازہ شاہ نامی شخص کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس پر اس نے تھانہ ستوکتلہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اداکارہ ثوبیہ خان کا کہنا تھا کہ اس نے نیاز شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی درخواست دے رکھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد میں مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو اس کے سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔