سعودی عرب نے برڈ فلو کے باعث افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ریاض: سعودی عرب نے برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ایک عہدیدار ڈاکٹر سندالحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پابندی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کردہ اس رپورٹ کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں برڈ فلو خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔