ایم کیو ایم بہادر آباد نے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست دائر کر دی

 ایم کیو ایم بہادر آباد نے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست دائر کر دی

کراچی: ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

فاروق ستار گروپ نے جعلی الیکٹرول رولز پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے یہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں یہ کسی گروپ کے الیکشن ہو سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پی آئی بی گروپ ایم کیو ایم پاکستان نہیں یہ ٹیسوری گروپ یا کوئی اور ہو سکتا ہے ایم کیو ایم نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں