نئی دہلی: طاقت کے نشے میں دھت اور خطے کا امن تباہ کرنے والے بھارت نے دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل اگنی ٹو کا تجربہ کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اگنی ٹو کا ریاست اڑیسہ میں تجربہ کیا گیا ہے۔
دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل اگنی ٹو ایک ہزار کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں