ہمارے صوبے میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، عمران خان

پشاور: عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے تعیمر نو منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس اسٹیڈیم میں ایک شاندار انٹر نیشنل لیول کی کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے اور اسکولوں سے آنے والے ٹیلنٹ کو ٹرینڈ کیا جائے گا کیونکہ ہمارے صوبے میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اس منصوبے پر 1 ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور کوئی بھی حکومت آئے اس منصوبے پر پیسے خرچ ہوں گے۔ اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد 32 ہزار تماشائی اس گراؤنڈ میں بیٹھ سکیں گے۔

عمران خان نے بتایا تعلیم کیلئے ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ اب تک ہم 100 گراونڈز بنا چکیں ہیں اگر ٹلینٹ کیلئے گراونڈز نہیں ہوں گے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں