زینب قتل کیس، مجرم عمران نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

زینب قتل کیس، مجرم عمران نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

لاہور: زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران نے اپنے آپ کو بے قصور ظاہر کر دیا۔ مجرم عمران نے انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ مجرم عمران کی سزا کے خلاف اپیل جیل انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں دائر کی۔

اپیل میں مجرم عمران نے اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کیا ہے اور مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کا فیصلہ بڑی جلدی میں کیا گیا اور ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ مجرم کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے 17 فروری کو مجرم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ مجرم عمران کو چار مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں