ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

جوہانسبرگ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اچانک جنوبی افریقہ پہنچ کر حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں جنوبی افریقہ میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی ’بوریت‘ کو ختم کرنے کیلئے اچانک ممبئی سے اڑان بھر تے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ کر کوہلی کو حیران کردیا۔

My one and only! ♥️????♥️

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on

ویرات کوہلی نے اپنی اس ملاقات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دونوں کی گلے ملنے کے لمحات کی تصویر کو انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر جاری کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ”میری اکلوتی محبت‘‘۔

بھارتی کپتان کی جانب سے یہ تصویر جاری کرنے کی دیر ہی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس تصویر کے جاری کرنے کے صرف 35 منٹ کے اندر ہی 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی گزشہ سال انجام پائی تھی جس کو ٹوئٹر کی جانب سے سال کا بہترین لمحہ بھی قرار دیا گیا تھا۔