شہباز شریف کی اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے تصویر وائرل

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دورانی 65برس کی ہو گئیں ،سالگرہ کے موقع پر شہباز شریف نے اہلیہ کے ساتھ کیک کاٹا تو تصویر نے سوشل میڈ یا دھوم مچا دی۔
تفصیلا ت کے مطابق 18فروری کو تہمینہ درانی کی 65ویں سالگرہ ہوئی جسے انہوں نے شہباز شریف کے ساتھ منا یا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 18فروری 1953کو پیدا ہوئی ،میرے لیے اچھی زندگی وہ ہے جس میں خوشی عملی طور پر ”شکر الحمدلاللہ “کا نام ہے۔


اس پیغام کے ساتھ انہوں نے دو تصاو یر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ شہباز شریف کے ساتھ کھڑی کیک کاٹ رہی ہیں اور اس دوران تہمینہ درانی کھلکھلا کر مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر کیک کی تھی جس پر یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا”ہم سب پاگل ہیں“ نیچے یہ پیغام بھی درج تھا ”بعض اوقات میں اتنا یقین کیوں کر لیتی ہوں جتنا صبح ناشتے کے وقت چھ نا ممکن چیزیں۔ “لوگوں نے شہباز شریف اور تہمینہ درانی کی ایک ساتھ ہنسی خوشی تصویر دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہیں دعائیں بھی دیں۔