پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار عدلیہ کے لیے پاکستانیوں کو سڑکوں پر لے آو ں گا ،پھر مجھے نہ کہنا کہ عمران خان سڑکوں پر آگیا۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کان نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں سپریم کورٹ حملہ کیا اور ججز کو پیسے دے کر خریدا ،اس بار بھی وہ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ،اس صورتحال کو دیکھ رہا ہوں ،اگر ایسے ہی معاملہ چلا تو پھر پاکستانی سڑکوں پر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عابد باکسر اگر محفوظ رہا تو وہ بتائے گا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر کتنے لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے ،نیب کورٹ کا فیصلہ بھی تھوڑے عرصے میں آجائے گا اس لیے نواز شریف کو ڈر لگا ہوا ہے اور وہ اپنے 3سو ارب روپے بچانے کے لیے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ پر سازش کا الزام لگاتے ہیں ،سپریم کورٹ نے جس طرح نواز شریف کو مواقع فراہم کیے اس طرح کسی اور کو نہیں کیے گئے لیکن پھر بھی نواز شریف باتیں کر رہا ہے اور اب پارلیمنٹ کو استعمال کرنا چاہتا ہے ،جب آپ ایک ادارے کو دوسرے کے منے کھڑا کر کے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کریں گے تو لوگ باہر آئیں گے۔