ملک میں سرمایہ لگانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات دینگے:شہباز شریف

cm punjab shahbaz sharif media talk وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کا عزم رکھتی ہے ، دیار غیر میں پاکستانی محنت سے اپنا اور وطن کا نام روشن کر رہے ہیں ، وورسیز پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھی ہے ، پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند اور خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔