شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں، مشرف

شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں، مشرف

دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں،خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں،موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پروزیر مشرف نے کہا کہ مریم نواز کو ان کی پارٹی کے سیاستدان تسلیم نہیں کریں گے۔شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی بحران کے حوالے سے کہا کہ فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں۔میرا ویژن وسیع ہے لیکن ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مہاجروں کا ترجمان سمجھنا سطحی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما تو مزے کرتے ہیں مگرعوام مصیبتوں میں مبتلا ہے اور مہاجر عوام اور دیگر قومیتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے۔