شریف خاندان عدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتا ہے:بلاول بھٹو زرداری

شریف خاندان عدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتا ہے:بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto zardari پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

لاہور:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن کے عالمی سکینڈؒل کو نواز شریف سازش قرار دے رہے ہیں ، عدلیہ پر حملے برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرپشن کے عالمی سکینڈل کو نواز شریف سازش قرار دے رہے ہیں ، عدلیہ پر حملے برداشت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ججز کو بلیک میل کیا جاتا رہا ہے ، شریف خاندان عدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شریف خاندان کو ابھی اندازہ نہیں کہ اب پاکستان بدل چکا ہے۔