چیف جسٹس نے میرا ہاتھ کیوں چوما ، میں تحریک انصاف میں تھا؟ جاوید ہاشمی

javed hashmi pmln supreme court مسلم لیگ ن جاوید ہاشمی

ملتان:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے میرا ہاتھ اس لیے چوما کہ کیونکہ میں تحریک انصاف میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق دانیال ، طلال کے بعد جاوید ہاشمی نے بھی عدلیہ کو للکار دیا ، کہا کہ چیف جسٹس نے میرا ہاتھ کیوں چوما اس کا جواب دیں۔

انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو روکنا سپریم کورٹ کا کام تھا ، عدلیہ کے فیصلوں پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے فیصلے کیے جاتے ہیں ، عمران خان حلف اٹھائیں ، عدالتوں کی مدد سے حکومت گرانے کی بات نہیں ہوئی۔