عمران خان کا مجھ سے شادی کے دوران ہی بشرٰی وٹو سے رابطہ تھا، ریحام خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اپنی دوسری شادی ختم ہونے سے پہلے ہی پچاس سالہ بشرٰی وٹو سے رابطے تھے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عمران خان نے 66 سال کی عمر میں اپنی روحانی مرشد سے شادی کرکے اپنے کردار کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔اخبار کو ا انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ ان سے شادی کے وقت ہی عمران خان کے بشریٰ وٹو سے افیئر تھا۔وہ اس وقت بھی ایک وفادار شوہر نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے اس طرح تیسری شادی کرنے سے ان کے کردار کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں جس کا انھیں جولائی میں ہونے والے الیکشن کی مہم کے دوران بھی جواب دینا ہوگا کیونکہ مخالفین عمران خان کی شادیوں کی ناکامی کو ان کے ناقابل اعتبار اور بے وفا ہونے کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے اتوار کو پانچ بچوں کی والدہ بشرٰی وٹو سے تیسری شادی کرنے کی تصدیق کی ہے۔