سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد
کیپشن: pm nawaz sharif ecl وزیراعظم نواز شریف ای سی ایل

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

ای سی ایل کے معاملے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی۔

وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے ای سی ایل کے معاملہ کی رپورٹ وزیر داخلہ کو بھیجی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔