بچوں کے لیے فیس بک کا ”میسنجر کڈز “متعارف

بچوں کے لیے فیس بک کا ”میسنجر کڈز “متعارف

کیلی فورنیا: فیس بک کی ترمیم شدہ میسنجر کڈز ایپ اب اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہے، اس سے پہلے یہ صرف آئی او ایس اور ایمزون فائر ٹیبلیٹس کے لیے موجود تھا۔ یہ ایپ 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں ایپ میں خریداری یا Hide آپشنز کی سہولت نہیں ہے۔جو والدین کے لیے بہت اچھا فیچر ہے۔
پلے اسٹور پر موجود اس ایپ کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں بچوں کے لیے مزید تفریح کی سہولت موجود ہے۔ فیس بک نے بچوں کی دلچسپی کے لیے اس میں اسٹیکرز، جفس، فریمز اور ایموجیز کا اضافہ کیا ہے تا کہ وہ تخلیقی انداز سے اپنا اظہار کر سکیں۔اس میں AR ماسک کے ساتھ ون ٹو ون ویڈیو کال بھی کی جا سکتی ہے۔
عام میسنجر ایپ کے برعکس کڈز ورڑن میں فون نمبر یا فیس بک اکاو¿نٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ والدین اور بڑے افراد اپنے اکاو¿نٹ پروفائل سے بچوں کے اکاو¿نٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اپنے میسنجر کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔بچے نامناسب مواد کو بلاک کر سکتے ہیں اور ایپ میں اس کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔جب وہ ایسا کریں گے تو ان کے والدین یا سرپرست کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔