بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل دیکھا جا سکے گا

بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل دیکھا جا سکے گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل میچز کے لیے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن بھارتی کرکٹ شائقین اس کے بخار میں ضرور مبتلا ہو گئے ہیں۔بھارت میں پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز کے میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے لیکن اس بار 6 ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ٹیلی کاسٹ ہو گی۔بھارتی کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے میچز سے براہ راست لطف اندوز ہو سکیں گے جب کہ معروف ویب سائٹ کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم بھی کرسکیں گے۔