اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، ملیحہ لودھی کا مطالبہ

اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، ملیحہ لودھی کا مطالبہ
کیپشن: کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

نیو یارک: پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے موقف سے آگاہ کر دیا۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرائے جبکہ سیکریٹری جنرل سے کہا کہ مسلمانوں پر حملے رکوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے.مطمئن ہوں کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ میں ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری غاصبانہ کارروائیوں کی جانب بھی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس حقیقت کا ذکر کیا گیا ہے کہ پلوامہ واقعہ بھارتی قابض فوج کی کشمیر میں قائم کردہ شدت کی فضا کا نتیجہ ہے۔ اس واقعے کو پاکستان سے جوڑ کر بھارت خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے جو افغان امن عمل پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں صورت حال کشیدہ ہو تاہم بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو ہم جوابی اقدام کے لئے تیار ہیں۔