اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش
دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں، انتونیو گوٹیریس۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کر دی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو پیش کش کی کہ اگر وہ تیار ہوں تو اقوام متحدہ ان کا تصفیہ کرانے کو تیار ہے۔

اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔ سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔