پاکستانی لڑکی خریدنے والا چینی شہری پکڑا گیا

پاکستانی لڑکی خریدنے والا چینی شہری پکڑا گیا
فوٹو بشکریہ نیویارک پوسٹ ۔۔۔

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکی کو خرید کر لے جانے والے چینی باشندے کو ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔


تفصیلات ایف آئی اے ایمگریشن حکام نے راولپنڈی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کی سمگلنگ میں ملوث چینی باشندے کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے کے مطابق چینی باشندہ لیثنگ زوا پاکستانی لڑکی کو چین لے جارہاتھا۔ ملزم اسلام آباد میرج بیورو کا مالک ہے جس سے مزید تحقیقات ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ ونگ  کر رہاہے ۔

ایف آئی اے نے چینی باشندے کے ساتھ جانے والی لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ جس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے والدین نے اس چار لاکھ میں فروخت کیا ہے ۔