پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیدا ہوئی، امریکی صدر

پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیدا ہوئی، امریکی صدر
کتنی خوشگوار بات ہو گی جو پاک بھارت تعلقات بہتر ہو جائیں، امریکی صدر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلوامہ حملے کو انتہائی بھیانک قرار دے دیا ہے۔ وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیدا ہوئی جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔


امریکی صدر نے کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق کئی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جس پر مناسب وقت میں بات کی جائے گی۔

امریکی صدر نے ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کتنی خوشگوار بات ہو گی جو پاک بھارت تعلقات بہتر ہو جائیں۔

دوسری جانب امریکی ریاستی امور کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلوامہ حملے پر نہ صرف بھارت سے اظہارِ افسوس کیا ہے بلکہ مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔

روبرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پلوامہ حملے کی تحقیات میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔