نواز شریف کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں، مریم نواز

نواز شریف کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں،سرجری کے دوران بیک اپ ہونا چاہئے۔


مریم نواز اپنے والدکی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں ہیں۔ اس موقع پر ہسپتال میں موجود کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹ لکھ دی ہے اور رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی انجیو گرافی آسان کام نہیں ہے بلکہ سرجری کے دوران بیک اپ ہونا چاہئے۔