اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وی آئی پیزوہ ہیں جوزیادہ ٹیکس دیتے ہیں،17 لاکھ ٹیکس فائلرز 21 کروڑ افراد کا بوجھ نہیں برداشت کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم آفس میں ٹیکس ایوارڈ سے متعلق تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے وی آئی پیزوہ ہیں جوزیادہ ٹیکس دیتے ہیں اگر مائنڈ سیٹ تبدیل نہ ہو تو حالات مزید بگڑ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے دوچار ہے17 لاکھ ٹیکس فائلرز 21 کروڑ افراد کا بوجھ برداشت کررہے ہیں عام لوگوں پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانا ناانصافی ہے پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے توگیس کمپنیاں بند ہوجاتیں ہم پر لازم ہے کہ خود کو بدلیں نہیں توحالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ حکومت کے پاس گیس کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سےہم نے ریاست مدینہ کا مطالعہ ہی نہیں کیا بالواسطہ ٹیکس سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جدید فلاحی ریاستیں جانوروں تک کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، ہم بے گھر اور سڑکوں پر سونےو الوں کےلیے پناہ گاہیں تعمیر کیں۔
وزیر اعظم نےکہا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات لارہے ہیں ایف بی آرمیں اصلاحات سے 8 ہزار ارب اکٹھا کرسکتے ہیں ہمارا زیادہ ٹیکس بالواسطہ طریقے سے اکٹھا کیا جاتا ہے ایک وقت تھا ہم برصغیر میں سے آگے تھے اور آج پیچھے ہیں۔