نریندر مودی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے، فواد چودھری

 نریندر مودی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے، فواد چودھری
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں نہ کے پاکستان مخالف الیکشن لڑیں ۔


 

تفصیلات کے مطابق ,وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں ان نے بھارت پر واضح کیا کہ پاک فوج کی بہادری کو دنیا تسلیم کرتی ہے پوری قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ کوئی مائی کا لعل پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات کرے گا تو ہم تیار ہیں لیکن اگر کوئی حرکت ہوئی تو پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، مودی پاکستان مخالف مہم نہ چلائیں۔ بھارت جھوٹ کی دیوار پر تنہا کھڑا ہے۔

بھارتی جاسوس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کو 47 سال کی عمر میں ریٹائرڈ کیا، سوال یہ ہے کہ کلبھوشن کو عمر کی حد سے پہلے کیوں ریٹائرڈ کیا گیا؟ اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔