شارجہ: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
پی ایس ایل کا آٹھویں میچ شارجہ میں کھیلا جارہے جس میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جب کہ ونس 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،