جرمنی میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک ہو گئے

جرمنی میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک ہو گئے
کیپشن: فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، مقامی میڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ جرمن میڈیا

برلن: جرمنی میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات شہر ہناؤ میں ہوئے جس میں ہکہ لاؤنجز کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔