گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی

گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی
کیپشن: فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی۔ فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔گلوکارہ صنم ماروی نے فیملی کورٹ میں خلع کیلئے دعویٰ دائر کررکھاتھا،صنم ماروی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں۔

شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ شوہر بچوں کے سامنے تشدد بھی کرتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مزید گزارا ممکن نہیں لہٰذاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔ فیملی کورٹ لاہور نے فریقین کو سننے کے بعد گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔