پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان


کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان موجود رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 40ہزار 574پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 697کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔  انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کر رہا تھا اور 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 478پوائنٹس پر موجود تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14,574,000شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 767,971,281بنتی ہے۔