ابوظہبی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیاگیا 

ابوظہبی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیاگیا 

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی میں ایک اور قدم اُٹھادیا ۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی دارالحکومت میں ماحولیاتی  تحفظ کے لیے جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلنے والی الیکٹرک بسوں کا آغاز کردیاگیا ہے ، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں الیکڑک بسوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کمپینی کا کہناہے کہ ان بسوں کی بیٹریوں کی جارجنگ ناہتائی تیز رفتار ہوتی ہے ، یہ بسیں جدید لیتھیم بیٹریوں کی وجہ سے چلائی جایئنگی ۔

الفاہم گروپ اورین لانگ  انرجی کمپنی کا دعویٰ  ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ اکسائڈ ( ایل ٹی او )  سے تیار کردہ بیٹری بیس منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہوجائیگی ۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ بیٹریاں پچیس سال تک محفوظ ہیں اور ان بیٹریوں کے باعث یہ بسیں ماحول دوست بھی ہیں ۔

واضح رہے دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے الیکٹرک بسوں سمیت کئی آپشنز پر غور کیا جارہاہے ، ماہرین کے مطابق ٹرانسپورٹ کے ذرائع بدلنے سے ماحول پر کافی اچھا اثر پڑ سکتا ہے ۔