ڈسکہ ,این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے نتائج کو روک دیا گیا

ڈسکہ ,این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے نتائج کو روک دیا گیا

ڈسکہ:  این اے 75 میں ضمنی الیکشن   کے نتائج کو روک دیا گیا  ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے نتائج روک کر معاملے کی تحقیقات  کی ہدایت کردی ہیں  جبکہ  آر او کا بھی کہنا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اب تک آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں  این اے 75 سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخارکو    97ہزار588 ووٹ  کی برتری حاصل ہے ۔جبکہ  پی ٹی آئی کے علی اسجدملہی 94ہزار541 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال  نے  الیکشن کمیشن سے نوٹس لے کر 23پولنگ اسٹیشنز کی ری پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ  الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ  الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا۔فردوس عاشق اعوان  نے الیکشن سے متعلق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ بھی  کیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف جیت جائے گی، حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے ۔جبکہ معاون خصوصی شہبازگل نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف این اے 75  ڈسکہ سے جیت چکی  ،  اللہ کا شکر!مریم اور ان کے پاپا کے بیانیے کو شکست ہوئی،کرپشن ، ریاست مخالف بیانیہ دیں گے تو ہار آپ کا مقدرہوگی۔